Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زمان پارک میں گرینڈ آپریشن، اہلکار زخمی، متعدد کارکنان گرفتار | زرائع نیوز

زمان پارک میں گرینڈ آپریشن، اہلکار زخمی، متعدد کارکنان گرفتار

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔

زمان پارک میں آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جس کے بعد پولیس کی مزید نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپوں کو ہٹانا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری زمان پاک پہنچ گئی جبکہ قیدیوں کو لے جانے والی وین اور واٹر کینن کو کینال روڈ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زمان پارک میں کرینیں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد ڈنڈا بردار کارکنان موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان زمان پارک میں واقع گراؤنڈ اور عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب کیمپوں میں موجود ہیں۔پنجاب پولیس کی جانب سے اسپیکر کے ذریعے دفعہ 144 کا اعلان کردیا گیا۔پولیس نے اعلان کیا کہ دفعہ 144 نافذ ہے، آپ سے گزارش ہے منتشر ہو جائیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں لگے حفاظتی بیریئر اور چیک پوسٹوں کو ختم کردیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔