ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے صوبوں کو فنڈز جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد :ملک میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

زرائع کے مطابق پنجاب کو 4 ارب 14 کروڑ روپے، سندھ کو 2 ارب روپے سے زائد، خیبر پختونخوا کو 1 ارب 36 کروڑ روپے، بلوچستان کو 78 کروڑ 30 لاکھ روپے، آزاد کشمیر کو اڑھائی کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

ممبر ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان کو بھی 8 کروڑ 49 لاکھ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردم شماری کیلئے 7 کروڑ 29 لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: