کراچی: گلستان جوہرمیں ایک بار پھر تجاوزات کے خلاف آپریشن ناکام کے ڈی اے کا عملہ تجاوزات ختم کر نے کے لئے جیسے ہی پہنچا تومشتعل افراد نے حملہ کر دیا گاڑیوں پو پتھراو کیا ٹائرنذرآتس کر کے سڑک کو بلاک کو دیا جس پر کے ڈی اے حکام بغیر کسی کا روائی کے واپس چلا گیا۔
عدالتی احکام پرعمل در آمد نا ہو سکا اس سے قبل بھی متعدد بار کوشش کی گئی لیکن مشتعل مظاہر ین نے ہربارآپریشن کو طاقت کے ذریعے ناکام بناد یا تفصیلات کےمطابق گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں عدالت عالیہ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آ پریشن کیا گیا جس کومشتعل افراد نے طاقت کے بل بوتے پرناکام بنا دیا ۔
عدالت عالیہ کی جانب سے احکامات ہے کہ گلستان جوبر بلاک 10، 11 سمیت دیگر بلاکس میں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئے اورجن اراضی پر قبضہ کرکے تعمیر ات کی گئی ہے اس کو مسمار کرکے اراضی واگزار کرائی جا ئیں تا ہم اس حوالے سے کے ڈی اے کی جانب سے معتد د بارآ پریشن کیا گیا جس پر ہربار بھرپور مزاحمت کا سامنا کر نا پڑا جس کی وجہ سے آ پریشن کو روکنا پڑا تاہم عدالتی احکام پر عمل در آمد کے لئے بدھ کی صبح گلستان جو پر بلاک 10میں کے ڈی اے کا محکمہ اسٹیٹ ایند انفورسمنٹ کی جانب سے ہیوی میشنری کے ہمراہ ایک بار پھر تجا وزات کے خاتمے کے لئے پہنچا تواس سے قبل ہی بڑی تعداد میں مظاہرین موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے مشتعل افراد نے کے ڈی اے حکام پر شدید پتھراو شروع کر دیا جس سے بھگدڑ مچ گئی مظاہری نے ٹائر نذر آتش کر کے سڑک کو بلاک کردیا۔
کشید ہ صورتحال ہو نے پر کے ڈی اے حکام آ پریشن کئے بغیر ہی وہاں سے روانہ ہو گئی کے ڈی اے حکام نے ایکسپریس سے اخبار سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے احکام ہیں کہ گلستان جوہر میں قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کر ائی اور تجاوزات کا خامتہ کیا جا ئے لیکن بڑی تعداد میں مشتعل افراد خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر آ پریشن کو روکتے ہے اس کے لئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔
کے ڈی اے حکام نے بتایاکہ عدالت عالیہ کے احکام کو ہرصورت عمل در آمد کرایا جا ئیں گا آج آ پریشن ہما را ناکام ہوا ہے کہ کیونکہ مشتعل افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اور ہم نے اس وجہ سے طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن اگلی بار ہم بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ آ پریشن کیا جائے گا۔


