Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈاکوئوں نے ایک اور بزرگ شہری کی جان لے لی ، 10 افراد زخمی | زرائع نیوز

ڈاکوئوں نے ایک اور بزرگ شہری کی جان لے لی ، 10 افراد زخمی

کراچی: کراچی میں 24 گھنٹوں میں ڈاکوئوں نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں 10 شہری زخمی ہوگئے۔
لانڈھی شرافی گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ذوالفقار نامی شہری زخمی ہوگیا، اورنگی ٹائون پانچ نمبر میں 25 سالہ صالح، بلدیہ ٹائون میں 45 سالہ محب، نادرن بائی پاس کے قریب 60 سالہ شرافت اور فیڈرل بی ایریا میں معاذ واسطی نامی نوجوان زخمی ہوا۔نیو کراچی نمبر ساڑھے چھ کے قریب نصراللہ، دھوراجی میں حبیب شاہ، منگھو پیر میں عبدالمالک اور نارتھ ناظم آباد میں محمد نعیم ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں طارق روڈ کے قریب ملزمان نے 125 موٹر سائیکل چھیننے کی مزاحمت پر ایک دکان کے بوڑھے چوکیدار کی جان لی لی تھی۔پولیس کے ناکے اور اسنیپ چیکنگ ڈاکوں کا راستہ نہیں روک سکے جبکہ شہری خوف کا شکار ہیں۔