Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری | زرائع نیوز

خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی۔عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں سول جج ملک امان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
جج نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کو 18 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ہر تاریخ پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی، گزشتہ سماعت پر جج نے کہا کہ بہت بار استثنیٰ دیا جاچکا۔
پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر ان کے دستخط ہی نہیں، صرف ان کے وکلاء کے دستخط ہیں۔