Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم کے احتجاج پر وزیراعظم کی کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کے احتجاج پر وزیراعظم کی کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : ماہ صیام میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم شہباز شریف حکام پر برس پڑے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں دوران رمضان گیس لوڈشیڈنگ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو کراچی میں گیس دباؤ میں کمی، تعطل اور لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس دوران وزیراعظم حکام پر برس پڑے اور کہا کہ رمضان میں گیس فراہمی کی جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیا تھا۔وزیراعظم کے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی عمل درآمد کیا گیا، کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کرلیا گیا۔
وزیراعظم نے حکام کو گیس فراہمی کی مسلسل نگرانی کرنے اور اس میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔