Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنر نے نوٹس لے لیا, راشن تقسیم کرنے والے 7 افراد گرفتار | زرائع نیوز

گورنر نے نوٹس لے لیا, راشن تقسیم کرنے والے 7 افراد گرفتار

کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راشن کی تقسیم میں بھگدڑ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر سندھ نے کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
ایس پی سائٹ مغیث ہاشمی نے کہا ہے کہ فیکٹری میں راشن تقسیم کے انتظام میں شامل 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ نے راشن تقسیم سے متعلق پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
ایس پی سائیٹ مغیث ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایریا پولیس کو مطلع نہیں کیا گیا تھا، راشن کی تقسیم میں بھگدڑ مچی، 7 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
مغیث ہاشمی نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، بھگدڑ کے دوران پانی کی لائن بھی پھٹ گئی تھی، تحقیقات کا آغاز کرد یا گیا