Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹوئٹر پر اردو سمیت متعدد زبانوں میں حرمین اکاؤنٹ کا افتتاح | زرائع نیوز

ٹوئٹر پر اردو سمیت متعدد زبانوں میں حرمین اکاؤنٹ کا افتتاح

ریاض : سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ٹوئٹر پر اردو سمیت متعدد زبانوں میں انتظامیہ کے اکاؤنٹ کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر ترجمے کے ادارے کے سیکریٹری احمد بن عبدالعزیز الحمیدی سمیت متعدد عہدیدار موجود تھے۔
زرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ مسلمانان عالم کو اعتدال اور میانہ روی پر مبنی مسجدالحرام کے پیغام سے روشناس کرانا ضروری ہے۔ متعدد زبانوں میں یہ پیغام دنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچایا جائے گا۔
سیکریٹری ادارہ ترجمہ کا کہنا ہے کہ’ متعدد زبانوں میں اکاؤنٹ کے اجرا کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ حرمین شریفین کے خطبات اور متعدد زبانوں میں یہاں دیے جانے والے لیکچرز کا براہ راست مطالعہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ’دوسرا مقصد یہ ہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں سب لوگ خود اپنی زبان میں براہ راست واقف ہوسکیں۔