Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے | زرائع نیوز

مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے

مدینہ منورہ : سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’منگل 4 اپریل 2023 سے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے‘۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے اعتکاف کی درخواستیں وصول کی جائیں گی جو شخص اعتکاف کا خواہش مند ہو وہ زائرون ایپ کے ذریعے اندراج کرائے۔
مسجدنبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اعتکاف کے اجازت نامے مقررہ جگہ کی گنجائش کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے جمعرات 23 مارچ سے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’نسک ایپ میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا اختتام تعداد مکمل ہونے پر ہوگا‘۔