Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا |

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی فیصلہ ہے لہذا کابینہ مسترد کرتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ کا 24 گھنٹے میں یہ دوسرا اجلاس تھا.
سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 کتوبر تک ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو پولنگ کرانے کا حکم دیا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جاتا ہے۔