کراچی: نیب نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کو کل طلب کرلیا، مصطفی کمال کو بطور سابق سٹی ناظم کراچی طلب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو کل طلب کرلیا ہے مصطفی کمال پر گلیوں کو پلاٹس میں تبدیل کرنے کا الزام ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق سابق سٹی ناظم کو دستاویزات بھی ساتھ لانے کیلئے کہا گیا ہے، تفتیشی حکام کے مطابق مصطفی کمال کی نظامت کے دور میں کلفٹن اسٹالز کی زمین غیر قانونی طور پر فروخت کی گئی۔
گیارہ گز کے چار سو سے زائد پلاٹ ضم کرکے غیر قانونی طور پر فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ پلاٹوں کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب سیپیاں بیچنے والوں کیلئے تھے جبکہ نیب کا کہنا ہے کہ معاملہ کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔