Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مریم نواز کی عدالتی فیصلے پر کڑی تنقید | زرائع نیوز

مریم نواز کی عدالتی فیصلے پر کڑی تنقید

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2018 میں جو کام لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید، چیف جسٹس (ر) آصف سعید کھوسہ اور چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے انجام دیا وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کردینا کافی نہیں ہے، آئین و قانون کی دھجیاں اُڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کیخلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کردی۔ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔