Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹائم میگزین نے سر ورق پر عمران خان کی تصویر شیئر کر دی | زرائع نیوز

ٹائم میگزین نے سر ورق پر عمران خان کی تصویر شیئر کر دی

لاہور : امریکی معروف جریدے ’ٹائم‘ نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر اپنے تازہ شمارے کے سرِورق پر شائع کی ہے۔
امریکا کے سب سے مؤثر جریدے ’ٹائم میگزین‘ نے اپنے تازہ شمارے میں ’عمران خان کی حیران کُن کہانی‘ “The Astonishing Saga Of Imran Khan“ کے مضمون سے شائع کرتے ہوئے اُنہیں پاکستان کا سب سے مقبول ترین سیاستدان قرار دیا ہے۔
ٹائم میگزین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جریدے کا سرورق شیئر کیا گیا ہے۔اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’عمران خان کو حکومت سے بے دخل کر دیا گیا تھا اور انہیں قاتلانہ حملے کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن وہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول سیاستدان ہیں۔
پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی جریدے ’ٹائم‘ کی جانب سے لیے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی شخص نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا ہے۔اس انٹرویو میں عمران خان نے اقتدار میں واپسی کی امید بھی ظاہر کی ہے۔