Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ساتواں عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ روک بال ٹورنامنٹ شروع | زرائع نیوز

ساتواں عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ روک بال ٹورنامنٹ شروع

کراچی:ساتواں عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ روک بال ٹورنامنٹ منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں شروع ہوگیا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح سی ای او میڈی کیم ظفر باری اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے چیئرمین سعید احمد آرائیں نے کیا، اس موقع پر ورلڈ تھرو بال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں، پی ٹی ایف کی رکن نرمین ناز، کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک کے صدر عظمت پاشا، پاکستان جمپ روپ اسکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری شارق صدیقی، سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اظہر صمدانی، نواب شاہ تھرو بال کے صدر شبیر چانڈیو، اختر سیکرٹری کے آر ایس اے، طفیل ڈی ایس پی بھی موجود تھے۔
ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی روز میچز میں شیناکی کلب نے استور کلب کو 0-2 سے ہرادیا، بھورا سمیشرز نے وارئیرز کلب پر 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔
وارئیرز کلب نے پینتھر کلب سے 0-2 سے فتح حاصل کی، گارڈن کلب نے استور کلب کو 0-2 سے شکست دی، بھورا سمیشرز نے پینتھر کلب کو 0-2 سے اور شیناکی کلب نے گارڈن کلب کو 0-2 سے ہرایا۔