Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیو چالی میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ پر مکمل قابو پالیا گیا , ایک شخص جاں بحق | زرائع نیوز

نیو چالی میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ پر مکمل قابو پالیا گیا , ایک شخص جاں بحق

کراچی : نیو چالی میں کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا تاہم اس واقعے میں ایک شخص کی جان ضائع ہوگئی۔عمارت کی دسویں منزل پر لگنے والی آگ کئی منزلوں تک پھیل گئی تھی، امدادی ٹیموں نے عمارت سے 43 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں دم گھٹنے سے 3 افراد بے ہوش ہوئے جن میں سے ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کے شیشے توڑ کر آگ کی شدت کو کم کیا گیا، 10 فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور 3 واٹر باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔