Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سوات : داماد کی فائرنگ , ساس،بیوی ،سالی اور سالہ ہلاک |

سوات : داماد کی فائرنگ , ساس،بیوی ،سالی اور سالہ ہلاک

سیدو شریف: سوات میں سفاک داماد نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس، سالی اور سالے کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

ضلع سوات کے شہر سیدو شریف کے دورافتادہ علاقہ باب سر میں گھریلوں تنازرعے پر داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی، ساس، سالی اور سالہ جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی سیدو سرکل عطااللہ خان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایس پی سیدو نے بتایا کہ ابتدائی تفیش میں پتہ چلا ہے کہ سیف نامی ملزم نے ہی اپنی روٹھی بیوی، اور ماں اور بہن بھائی سمیت قتل کیا۔ اور وجہ قتل بیوی کا میکے میں روٹھ کر بیٹھنا ہی تھا۔

عطااللہ خان نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا ہے، واقعے میں ملوث دو ملزمان کا تعلق بونیر اور ایک کا سوات سے بتایا جارہا ہے، جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری جلد ممکن بنائی جائے گی۔