انتخابات کا بائیکاٹ، الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، بانی ایم کیو ایم کا اعلان

لندن: متحدہ کے بانی نے آئندہ آنے والے تمام انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ ایسے انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں جس سے عوام کا مستقبل نہ بدلے، ہم تیس سال تک انتخابی سیاست کا حصہ رہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

لندن سے جاری آڈیو بیان میں بانی ایم کیو ایم نے کارکنان کو کہا کہ ایسا انتخابی سسٹم کسی کام کا نہیں جہاں غریب کو اُس کا حق نہ دیا جائے اور مظلوم کو مسلسل پیسا جائے۔

انہوں نے مہاجروں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ آنے والے تمام انتخابات کا بائیکاٹ کریں ہم عہدے نہیں بلکہ مہاجروں اور مظلوموں کے حقوق چاہیے۔

بانی ایم کیو ایم نے واضح کیا کہ اسمبلی کا حصہ بننے والے لوگوں نے پہلے قرآن پر حلف لیے کہ وہ قوم کے وفادار رہیں گے اور ایمانداری سے محنت کرتے رہیں گے مگر افسوس کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ نے خرید لیا۔

الطاف حسین نے مزید کہا کہ متحدہ گزشتہ تیس برس سے انتخابی سیاست سے جڑی ہوئی ہے مگر اس دوران ماسوائے چند لوگوں کے کسی کو فائدہ نہیں ہوا اور مہاجر مزید مسائل کے دلدل میں پھنس گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: