Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
عوام کی امیدوں پرکیسے پانی پھر گیا؟سستے پیٹرول کی فراہمی اسکیم ناقابل عمل قرار |

عوام کی امیدوں پرکیسے پانی پھر گیا؟سستے پیٹرول کی فراہمی اسکیم ناقابل عمل قرار

کراچی:پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی کی اسکیم کو ناقابل عمل قرار دے کر اس کی مخالفت کردی۔

چیئرمین عبدالسمیع نے اس ضمن میں کہاکہ ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہاکہ سستے پیٹرول کی فراہمی کی اسکیم ناقابل عمل ہے، اس کی ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، ادائیگی بروقت نہیں ہوگی تو یہ نیا گردشی قرض بنے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کوڈ کے بجائے پرچی دی جائے توپھرسوچا جاسکتا ہے۔

وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ اوگرا کے حوالے کردیا۔حکومت نے 800 سی سی سے کم گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو مقررہ قیمت سے 100 روپے فی لیٹر سستا پیٹرول فراہم کرنے کی اسکیم لانے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت ون ٹائم پاسورڈ کے ذریعے صارفین کو سستا پیٹرول دینا چاہ رہی ہے۔