لاہور : نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
چیپمین 5 یا اس سے کم میچوں کی دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔کیوی کرکٹر نے پاکستان کے خلاف 5 میچز میں 290 رنز بنائے۔
مارک چیپمین پاکستان کے خلاف 5 میچز میں سے 4 میں ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل سربیا کے لیزلی ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف 4 میچز میں 284 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا کے کیونٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچز میں 255 رنز بنائے تھے۔
