Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آفتاب صدیقی نے ایم کیو ایم کو کیا مشورہ دے دیا ؟ جانیئے! | زرائع نیوز

آفتاب صدیقی نے ایم کیو ایم کو کیا مشورہ دے دیا ؟ جانیئے!

کراچی : تحریکِ انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو مردم شماری کی فکر ہے تو حکومت چھوڑ دے، ہماری مہم کا حصہ بنے، ہم نے اس معاملے پر جماعتِ اسلامی سے بھی بات کی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ مردم شماری پر آواز اٹھانا کراچی کے ہر شہری کی ذمے داری ہے، کراچی کی الٹی گنتی کو تحریکِ انصاف نے مسترد کر دیا ہے، مردم شماری میں کراچی میں 1 کروڑ 38 لاکھ افراد گنے گئے، 2017ء کی مردم شماری کو بھی ہم نے مسترد کیا تھا.27 اور 28 اپریل کو ہم ٹاؤن کی سطح پر احتجاجی کیمپ لگائیں گے، 29 اپریل کو ہم نے مردم شماری سے متعلق سیمینار رکھا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما آفتاب صدیقی نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر ان جماعتوں سے بات نہیں کریں گے جو اقتدار میں ہیں۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ کراچی کی 2 قومی اور 4 صوبائی نشستیں کم ہونے جا رہی ہیں، کراچی کی ہر سیاسی جماعت سے بات کریں گے۔