کراچی : منگل کو کراچی میں سورج کے گرد ہالا بن گیا۔موسمیاتی تجزیہ کار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سورج کے گرد نظر آنے والا ہالا ماحول میں موجود برف کے کرسٹل سے روشنی گزرنے سے بنتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سورج کے گرد نظر آنے والے رنگین دائرے کو ’سن ہالو‘ کہا جاتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ہالا موسم میں آنے والی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔