ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میں اذان کے وقت کا شدت سے انتظار کرتی ہوں کیونکہ اذان کی آواز سن کر مجھے بہت اچھا احساس ہوتا اور سکون ملتا ہے۔
سوشل میڈیا پراداکارہ پریانکا چوپڑا کی ایک وڈیو نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں اذان کے وقت کا انتظار رہتا ہے اور شام کے وقت مغرب کی اذانوں کے وقت وہ خاص طور پر ٹیرس پر بیٹھ کر مساجد سے بلند ہوتی اللہ اکبر کی صدائیں سنتی ہیں۔
پریکا کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں تو انہیں بیک وقت ہر جانب سے اذانوں کی آواز آتی ہے اور وہ وقت انہیں سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔ بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا بے باک اداکاری میں تو سب سے ہی آگے ہیں تاہم وہ اپنے خیالات و احساسات سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں اور اذان کی آواز سے سکون ملنے سے متعلق ان کے تازہ بیان نے ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو آشکار کیا ہے۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ غروبِ آفتاب کے وقت ہونے والی اذان (یعنی اذانِ مغرب) انہیں سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ چاروں طرف سے آنے والی اذان کی آوازوں سے انہیں ایک ناقابلِ بیان سا سکون محسوس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری سے خوب کامیابی سمیٹتی رہی ہیں جب کہ حال ہی میں اداکارہ نے امریکا میں دوسرا ’’پیپلزچوائس‘‘ ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔
