واشنگٹن: نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک سمسٹر کے لیے جوائن کریں گی وہ اپنے ملک کی پارلیمنٹ کو چھوڑنے کے بعد دو فیلو شپس لے رہی ہیں۔
آرڈرن نے کہا کہ وہ ہارورڈ کینیڈی اسکول میں 2023 کے اینجلوپولس گلوبل پبلک لیڈرز فیلو اور سکول کے سینٹر فار پبلک لیڈرشپ میں ہاؤسر لیڈر کے طور پر شامل ہونے پر ناقابل یقین حد تک فخر کر سکتی ہیں۔
کینیڈی اسکول کے ڈین ڈگلس ایلمینڈورف نے ایک بیان میں کہا کہ جیسنڈا آرڈرن دنیا میں ایک مضبوط اور ہمدرد سیاسی قیادت کے طور پر سامنے آئیں انہوں نے اپنے ملک کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی شہرت حاصل کی ان کی ہمارے ادارے میں شمولیت سے طلباء کو بہت کچھ سننے اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔
وہ سابق وزیر اعظم برک مین کلین سینٹرکے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ برک مین کلین سنٹر کے شریک بانی اور فیکلٹی ڈائریکٹر پروفیسرجوناتھن زیٹرین نے کہا کہ ایک سابق سربراہ مملکت کا ادارے کو جوائن کرنا خوش آئند ہے۔