راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور4زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نےوادی تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کی۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشتگرد مارے گئے، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔
شہید ہونے والوں میں 26 سالہ وقاص شاہ اور 24 سالہ باسط علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں دہشتگردوں کے خاتمے اور تلاشی کا آپریشن جاری رہے گا ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں ۔