پاکستانی صارفین کیلیے خوش خبری، عالمی کمپنی کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ‌ سروس کم قیمت میں‌ دستیاب ہوگی

سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس نے پاکستان میں سستی سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے کے اقدامات شروع کردیے۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اسپیس ایکس کمپنی کی تیز ترین سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے حوالے سے خوش خبری سنائی۔

این آئی ٹی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹار لنک سے سستی سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہمی کیلیے پاکستان میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا۔

اسٹار لنک کی جانب سے فراہم کی گئی سیٹلائٹ سروس سے دور دراز علاقوں میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس کی فراہمی ممکن ہوگی جبکہ ٹیکنالوجی کا انقلاب بھی ممکن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: