ایمان علی نے سوشل میڈیا پر نہ ہونے کی وجہ کیا بتائی ؟

کراچی : پاکستانی اداکارہ ایمان علی نے سوشل میڈیا پرایکٹیو نہ ہونے کی وجہ بتا دی، کہا کہ خود تصویریں کھنچو،خود ہی لگاؤ،خود ہی خود کو بیچوں، ایسے سستے لوگ بننا انہیں پسند نہیں۔

ایک انٹرویو میں ایمان علی پوچھا کہ وہ سوشل میڈیا پرایکٹیو کیوں نہیں؟ جس پر ایمان علی نے جواب دیا کہ لوگ بدتمیزی کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ لوگ سستے بن کر خود ہی تصویریں کھینچ رہے ہیں ، خود ہی اپنے سوشل میڈیا پر لگا دیتے ہیں ۔ پہلے اداکاروں کے اردگرد پاپرازی ہوتے تھے ، جو ان کی تصاویر لیتے تھے تو اسٹارز والا احساس بھی پیدا ہوتا تھا ۔ اب کیا کہ سستے لوگ بن کر خود ہی تصویر کھنیچوں اور خود ہی اس کو سوشل میڈیا پر لگا دو اور پیچو اپنے آپ کو بیچو۔

ایمان نے کہا یہ میری رائے ہوسکتی ہے ، ضروری نہیں کہ اس کو سب فالو کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اچھا برتاو نہیں رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: