پشاور: کاغان کے قریب گلیشیئر پگھلنے کے باعث مین کاغان ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ،ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق سیاح کاغان تک سفر کر سکتے ہیں، ناران کے سفر سے گریز کریں ۔
سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، این ایچ اے، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، ٹورازم اتھارٹی اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ ناران روڈ پر چٹہ کٹھہ کے مقام پر گلیشیر ہٹانے اور روڈ صفائی پر کام تیزی سے جاری ہے، گوریہ چھنچ ناران کے مقام پر دوسرے بڑے گلیشیر سے بھی راستہ بند ہے،گوریہ چھنچ پر اس گلیشیر کی صفائی کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا،کسی بھی معلومات یا ہنگامی صورت حال میں سیاح ٹورازم ہیلپ لائن1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: