مراد سعید کی قربانی سے اپوزیشن کا اقتدار کی سیڑھی حاصل کرنے کا مبینہ پلان بے نقاب

فیکٹ چیک کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور انٹیلیجنس اداروں کے پاس خوفناک اطلاعات ہیں کہ مُلک کی ایک بڑی اپوزیشن سیاسی جماعت تحریک انصاف ملک میں انتشار اور انار کی پھیلانے کے لئے اپنے ہی سیاسی لیڈران کو زہر دے کے یا گولیاں مروا کے قتل کروا سکتی ہے۔

‏باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ایک یا دو سیاسی رہنماؤں کے خلاف جھوٹےاور مصنوعی فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، ایسی صورت میں فوڈ پوائزننگ یا کسی بھی پارٹی لیڈر کی ٹارگٹ کلنگ یا اسے زخمی کیا جاسکتا ہے۔ اس ممکنہ سازش کو حقیقت بنانے کےلیے آسان ہدف مرادسعید ہوسکتےہیں ۔

واضح رہےکہ PTI نے پہلے ہی اپنی قیادت اور کارکنوں کوملک گیر ہڑتال /احتجاج کی تیاری کرنےکی ہدایات دے رکھی ہیں ان کی کوشش ہے کہ کسی صورت ایساکوئی واقعہ رونما ہو جائےجو حالات کو مذید خراب کردے تاکہ صورت حال گھمبیر ہو اور حکومت پر مزید دباؤ بڑھایا جاسکے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل میں ملک میں مزید افراتفری پھیلانے کے لیے ہے تاکہ اسٹیبلشمنٹ کو دباؤ میں لایا جائے،مذاکرات کو ناکام بنایا جائے اورسپریم کورٹ سےاپنے حق میں فیصلہ لیا جائے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایاہےکہ PDM کا ایک وفاقی کابینہ کا رکن وفاقی حکومت کی تمام اندرونی معلومات PTIکی مرکزی قیادت کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔جس کا نام جلد سامنے آنے والاہے۔