Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
افغانستان کے حوالے سے حنا ربانی نے عالمی برادری سے کیا اپیل کی ؟ | زرائع نیوز

افغانستان کے حوالے سے حنا ربانی نے عالمی برادری سے کیا اپیل کی ؟

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی نے ملاقات کی اور دوطرفہ علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے زیراہتمام افغانستان بارے منعقد ہونے والے خصوصی ایلچیوں کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حنا ربانی کھر نے بین الاقوامی برادری کے لیے افغانستان کے عوام کی حمایت میں قابل اعتماد اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندوں کا اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دوحہ قطر میں طلب کیا ہے۔