Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انتخابات ایک ہی روز کرائے جائیں:اے این پی کی اے پی سی کا مطالبہ | زرائع نیوز

انتخابات ایک ہی روز کرائے جائیں:اے این پی کی اے پی سی کا مطالبہ

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے انتخابات ایک ہی دن کروانے کا مطالبہ کردیا،تمام سیاسی جماعتیں باہمی مذاکرات کے ذریعے انتخابات کی تاریخ کا تعین کریں،سیاسی فیصلوں کی جگہ سیاسی جماعتیں اور پارلیمان ہے، سیاست اگر ختم ہوگی تو آئینی اور پارلیمانی بالادستی کو خطرات لاحق ہونگے، پارلیمانی بالادستی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتخابات جب بھی ہوں، وہ ایک ہی دن ہوں،تمام سیاسی جماعتیں باہمی مذاکرات کے ذریعے انتخابات کی تاریخ کا تعین کریں، پورے ملک میں منصفانہ مردم شماری کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی فیصلے عدالتوں میں لے جائے جائیں گے تو عدالتی بحران جنم لے گا۔

اعلامیہ کے مطابق مردم شماری کے حوالے سے پورے ملک بالخصوص پختونخوا کے نئے اضلاع، بلوچستان کے کوئٹہ اور دیگر پشتون علاقوں اور سندھ کے کراچی اور دیگر شہری علاقوں میں حالیہ مردم شماری پر تحفظات کو دور کیا جائے،منصفانہ مردم شماری ممکن بنائی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے حوالے سے جو متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنا تھا اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ؟ عوام دشمن آپریشنوں کے ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ اور موثر کارروائی کی جائے، علاوہ ازیں اعلامیہ میں مطالبہ کی گیا کہ نیا میثاق معیشت تشکیل دیا جائے، 18ویں آئینی ترمیم پر اسکی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔