Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف سے اظہار تشکر کے پوسٹرز چسپاں | زرائع نیوز

مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف سے اظہار تشکر کے پوسٹرز چسپاں

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیاگیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں متعددمقامات پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں درج تحریریوں میں کہاگیا ہے کہ ’’ پاکستان کے آرمی چیف آپ کا شکریہ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنے قومی موقف پر قائم رہنے اور کشمیریوں کے منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں‘‘۔

یہ پوسٹر جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے چسپاں کئے گئےہیں ۔