Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عوام چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں:عمران |

عوام چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں:عمران

لاہور،اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام ہفتے کے روز چیف جسٹس اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے باہر نکلیں۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک ایک فیصلہ تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے،تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، ملک پر مافیا کا قبضہ ہے، حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے،حکومت آئین اور سپریم کورٹ کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کیخلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے نگران حکومتوں کو فوری طور پر کام سے روکنے کا مطالبہ کردیا ۔ اپنے ایک بیان میں فواد نے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری پٹیشن فوری فکس کی جائے، اور انتخابات تک معاملات چلانے کیلئے ایڈ منسٹریٹر مقرر کئے جائیں ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عندلیب عباس ، شیخ امتیاز محمود سمیت دیگر لاہور کے ٹکٹ ہولڈر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان کی صحافت میں ظلم ہورہا ہے،ارشد شریف کی ماں اور بیوی انصاف کے دروازے بجارہی ہیں ، حالات دوبارہ خراب ہورہے ہے ،الیکشن کمیشن ن لیگ کے گھر کی باندی بنی بیٹھا ہے جبکہ یاسمین راشد کی صدارت میں الیکشن مہم کی مانیٹرنگ کے حوالے سے لاہور کے ٹکٹ ہولڈر کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن مہم کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔