Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خانہ شماری میں‌ حصہ لینے والے 3 اساتذہ اغوا | زرائع نیوز

خانہ شماری میں‌ حصہ لینے والے 3 اساتذہ اغوا

کوئٹہ: بلوچستان کے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان سمیت  تین اساتذہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عبداللہ جان کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان کو ہدایات جاری کیں کہ مغوی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

عبداللہ جان کی بازیابی کے لیے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی کردیا گیا۔

صوبہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو فرقہ وارانہ کشیدگی اور شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا شکار ہے۔

بلوچستان میں مختلف تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں، سرکاری افسران اور حکومتی عہدیداروں کے اغوا کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

گذشتہ برس مئی میں بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے بیٹے کو مسلح افراد نے ضلع پشین سے اغوا کرلیا تھا۔

اس سے قبل مئی 2014 میں بھی بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے نامعلوم مسلح افراد نے اسکول جانے والے ہندو برادری کے پانچ بچوں کو اغوا کر لیا تھا۔

بشکریہ ڈان نیوز اردو