Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز | زرائع نیوز

ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز

اسلام آباد: 19 سال کی تاخیر کے بعد ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز ہوگیا۔

چیف شماریات آصف باجوہ نے ڈان کو بتایا کہ ‘مردم شماری کے پہلے مرحلے کے تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ عملے تک بھی ضروری مواد پہنچادیا گیا ہے’۔

آصف باجوہ کے مطابق شمار کنندہ عملے میں مختلف محکموں کے 1 لاکھ 18 ہزار افراد شامل ہیں جن میں پاکستان شماریات بیورو سے تعلق رکھنے والا عملہ بھی شریک ہے، جبکہ ان تمام افراد کو مردم شماری کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ اضلاع میں 1 لاکھ 75 ہزار فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جو شمار کرنے کے ساتھ ساتھ سروے کرنے والے عملے کو سیکیورٹی بھی فراہم کریں گے۔

خیال رہے کے مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 اپریل تک مکمل ہوجائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔

مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں 87 اضلاع کو شمار کیا جائے گا، جبکہ مردم شماری کی رپورٹس 2 ماہ میں مکمل کرلی جائیں گی۔

چیف شماریات کا مزید بتانا تھا کہ مردم شماری کے اصل پلان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔