کراچی: واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے شہر میں بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کے لیے ہوم سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق واٹر بورد حکام کو اپنی سیکیورٹی کے لالے پڑ گئے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہوم سیکریٹری کو خط لکھ دیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں قلت آب عروج پر ہے، قلتِ آب کے باعث آئے روز واٹر بوڈ کارساز دفتر پر عوامی مظاہرے ہورہے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پیاسے مظاہرین غصے سے بھرے ہوتے ہیں، ایم ڈی سیکریٹریٹ مظاہرین کے احتجاج کا خاص نشانہ ہوتا ہے، لہذا کارساز آفس پر سیکیورٹی چیک پوسٹ بنائی جائے اور وہاں پر اہلکار تعینات کیے جائیں۔
ترجمان واٹربورڈ کے مطابق خط لکھنے کی وجوہات شہر میں حالیہ امن وامان کی صورتحال ہے۔