کراچی :پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پرتحریک کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، کراچی میں سب سے زیادہ امیدوار پی ٹی آئی سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،مجبور قومی موومنٹ ریس میں نہیں ہے،پی پی بھی الیکشن سے خوفزدہ ہے،انتخابات ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں ، پی ٹی آئی کا مئیر شہر کی ترقی پر کام کرے گا،ائندہ سندھ میں صوبائی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی،عمران خان عوام کی امید ہیں،کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ممبرشپ کا حصہ بن رہے ہیں۔
اتوار کو انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل مجھے عمران خان نے زمان پارک بلایا تھا،میری عمران خان سے کراچی کے بلدیاتی الیکشن پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ،عمران خان 15 جنوری کے الیکشن کے لیے مکمل تیار ہےچیئرمین نے مجھ سے تمام امیدواروں کی تفصیلات لی ہیں،کراچی میں سب سے زیادہ نامینیشن پی ٹی آئی نے جمع کرائے ہیں یہ میں نے عمران خان کو بتایا۔
انہو ں نے کہاکہ ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہے، پارٹی نے پورے شہر میں ممبرشپ کیمپ لگائے،ہر کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
