Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنر سندھ کی پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کی ہدایت | زرائع نیوز

گورنر سندھ کی پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کی ہدایت

کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 10 ویں دسویں ضلع غربی میں عوام کے درمیان کی، اورنگی سیکٹر 15 کے مشہور کباب ہاوس آمد پر عوام نے استقبال کیا اور سلفیاں بنوائیں، متحدہ کنوینر خالد مقبول صدیقی بھی ہمراہ تھے، گورنر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بچت بازاروں کا افتتاح کیا۔
انتظامیہ پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر بھرپور ایکشن لے، عوام سے ملاقات کیلئے فوڈ اسٹریٹس پر جاتا رہوں گا،ادھر گورنر سندھ سے ہلال احمر کی چیئر پرسن فرزانہ نائیک نے ملاقات کی، اس دوران غریب، سفید پوش افراد کے علاج معالجے، امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی میں ہلال احمر کے کردار کو سراہا، ہلال احمر کی چیئرپرسن نے گورنر کو ادارے کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔
گورنر سندھ نے حمزہ تابانی کی نعت خوانی محفل میں بھی شرکت کی، مولانا عبدالحبیب عطاری نے خصوصی بیان فرمایا، گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ خود کو ادنیٰ عاشق رسول سمجھتا ہوں، 12 ربیع الاول کو گورنر مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے۔
صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی افطار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ڈاکٹرز ہماری صحت کے محافظ ہیں، جو انسانیت کی خدمت کررہے ہیں،ادارہ سے فارغ التحصیل کئی ڈاکٹرز بیرون ممالک میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔