Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول پھر تبدیل ،اب15مئی کو ہوگا | زرائع نیوز

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول پھر تبدیل ،اب15مئی کو ہوگا

اسلام آباد: مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کاشیڈول ایک بارپھر تبدیل کر دیا گیا۔

مشترکہ اجلاس 4 مئی کو دن 11 بجے کے بجائے 15 مئی 2023 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 5 مئی جمعہ صبح ساڑھے 10بجے طلب کر لیا۔سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے ۔