نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں کورونا ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کردیا
عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کے روز میٹنگ کے بعد تفصیلی غور کر کے دنیا بھر میں نافذ کورونا ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کی شدت اب ختم ہوگئی جبکہ مرض کے علاج کیلیے ویکسینز بھی موجود ہیں، اس لیے اب پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہوگیا ہے۔
کورونا سے متعلق عالمی پابندیاں تین سال پہلے نافذ کی گئیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے لاکھوں انسان جاں بحق اور عالمی معیشت کو شدید دھچکا بھی پہنچا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا ’ ایمرجنسی کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ کووڈ عالمی صحت کے خطرے کے طور پر ختم ہو گیا ہے، ہمیں احتیاط سے کام لینے ہوگا۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: