لاہور:لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ اب لوگوں کے چہرے پہچاننے کا ہنر جان گئی ہوں ، میں اب پانچ منٹ میں کسی بھی شخص کا ایکسر ے کر لیتی ہوں کہ وہ کس ذہنیت کا آدمی ہے ۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اب بہت زیادہ عقلمند ہو گئی ہوں ، مجھے انسانوں کی پہچان ہو گئی ہے ، میں ہر پل ہر کردار کو سمجھتی ہوں، کون کس انداز سے بات کرتا ہے اس کا پورے ایکسرے ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں پانچ منٹ میں کسی کا ایکسر ے کر سکتا ہوں وہ کس ذہنیت کا آدمی ہے ۔ میں پاکستانی ذہنیت کو سمجھ سکتی ہوں ، میں امریکہ میں رہنے والے اور شیخوپورہ میں رہنے والے کی ذہنیت کو سمجھتی ہوں ، میں ایک ٹھیلے والے اور بھکاری کے کردار کو سمجھتی ہوں ۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: