Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بہادر لڑکی ڈاکوئوں کے سامنے ڈٹ گئی، پرس چھیننے کا مقدمہ درج | زرائع نیوز

بہادر لڑکی ڈاکوئوں کے سامنے ڈٹ گئی، پرس چھیننے کا مقدمہ درج

کراچی: سپرمارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد میں نوجوان لڑکی سے پرس چھیننے کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ۔

قائم مقام ایس ایچ او سپر مارکیٹ سب انسپکٹر فیروز خان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا نشانہ بننے والی لڑکی گلی سے گزر رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اس کا پرس لیا جس میں ایک ہزار روپے اور موبائل فون موجود تھا ۔

لڑکی نے بھی اسٹریٹ کرمنلز سے مزاحمت کی اور انھیں پکڑنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہی اور ملزمان بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

مذکورہ واقعہ کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جبکہ پرس چھیننے کا واقعہ 4 مئی کو پیش آیا تھا ۔