Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
راحت فتح علی خان کی بیٹے کے ساتھ کنسرٹ میں پر فارمنس | زرائع نیوز

راحت فتح علی خان کی بیٹے کے ساتھ کنسرٹ میں پر فارمنس

لاہور: سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے کنسرٹ میں اپنی ا?واز کا ایسا جادو جگایا کہ ان کے سروں کی سرگم سے سماں بندھ گیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹویٹر پر استاد راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں براہ راست کنسرٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔والد کے نقش قدم پر چلتے بیٹے نے سروں کے ایسے تال چھیڑے کہ کنسرٹ میں موجود ہر ایک کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا تو ان کی براہ راست پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک صارف نے باپ بیٹے کی پرفارمنس کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’باپ اور بیٹا ایک ساتھ، آپ کہہ سکتے ہیں کہ خان صاحب اپنے بیٹے کی کارکردگی پر کتنا فخر محسوس کررہے ہوں گے‘۔

اس رنگا رنگ کنسرٹ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سریلے بول پر سینکڑوں افراد کا مجمع گھنٹوں جھومتا رہا۔کنسرٹ کے دوران گانوں کے ساتھ ساتھ استاد راحت فتح علی خان کے صوفیانہ کلام نے ناظرین کو دیوانہ بنا دیا۔