لاہور: داکار و میزبان احسن خان کو دبئی حکومت گولڈن ویزا دیدیا۔ احسن خان کو دبئی مدعو کر کے گولڈن ویزا دیا گیا۔
احسن خان نے ا س حوالے سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے دبئی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا سے نواز ا گیاہے جس پر میں دبئی حکومت کا بے حد مشکو ر ہوں۔
انہوں نے دستاویزات کی تیاری میں معاونت کرنے پر جی سی سی لیگل کنسلٹنسی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔