پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوگیاہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردو ں نے تھانہ باڑہ کی الحاج پولیس چوکی پر فائرنگ کی ،جس سے پولیس کانسٹیبل نسیم شہید ہوگیا جبکہ ف دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید نسیم کوسنائپر سے ٹارگٹ کیا گیا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
