انتخابات وقت پرہی ہونگے ! نوازشریف اور فضل الرحمٰن کا اتفاق

اسلام آباد: قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، اب پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئینی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں رہنمائوں نے ملک میں سیاسی، معاشی استحکام کیلئے کوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی اور حکومت کی قربانی دے دی جائے گی لیکن عمران خان یا چیف جسٹس سے کسی طرح بلیک میل نہیں ہوں گے نہ ہی انتخابات سے متعلق کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول کیا جائے گا، ملک بھر میں انتخابات حکومت کی مدت پوری ہونے کے ساتھ ہی ہوں گے،پی ڈی ایم شہبازشریف حکومت گرانے کو بھی تیار ہیں لیکن دباؤ میں آکر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: