جیو انتظامیہ کی جانب سے بیورو چیف کراچی فہیم صدیقی کی برطرفی پر صحافتی تنظیم نے احتجاجی سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
فہیم صدیقی کی برطرفی پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کے یو جے کے صدر فہیم صدیق، ۔پاکستان فیڈرل یونین کےخازن لالا اسد، مجلس عاملہ کےاراکین اور دیگرصحافیوں نےشرکت کی۔
اجلاس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدرفہیم صدیقی کی جیونیوزسے ظالمانہ اندازمیں جبری برطرفی شدیدمذمت کی گٸی اور طے کیا گیا کہ فہیم صدیقی کی برطرفی کےخلاف بھرپوراندازمیں احتجاج کیاجاٸےگا۔
جیوجنگ کے دفتر کے باہر سے احتجاج کا سلسلہ 9 مئی سے شروع کیا جائے گا جبکہ پریس کلب پراحتجاجی بینرزلگاٸےجاٸیں گے اور 13مٸی کو جیوزنیوزکے باہرصحافی ، میڈیا ورکرزاور سول سوساٸٹی دھرنا دیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے صدرکے یوجے فہیم صدیقی نےکہا کہ میں حالات کاڈٹ کرمقابلہ کروں گا، جیوانتظامیہ ملازمت سے برطرف کرکےمجھے جھکا نہیں سکتی اورنہ ہی میری آواز بند کرا سکےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صحافی برادری کیلٸےاپنی جدوجہدہرحال میں جاری رکھوں گا۔
پاکستان فیڈرل یونین کےخازن لالا اسد نےاجلاس سےخطاب کرتے ہوٸے کہا کہ اگر ہم کے یو جےکے صدرکی برطرفی پراتحاد کا مظاہرہ نہ کرسکے تو میڈیامالکان کو ورکرز برطرف کرنے کا ایک راستہ مل جاٸےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صدرکے یو جےکی برطرفی کےخلاف ایسااحتجاج کریں گے کہ جیواور دیگرادارے ورکرزکی برطرفی کاسوچیں گےبھی نہیں، اس اقدام کےخلاف بھرپوراحتجاج کریں گے اس کوکسی بھی صورت میں قبول نہیں کرےگیں۔
کے یو جے کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا نے کہا کہ فہیم صدیقی صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیئے ایک توانا آواز ہیں، انہوں نے ہمیشہ بلاتفریق سب صحافیوں کے لئے آواز بلند کی ہے صحافیوں کے مسائل حل کے لیئے شب و روز کام کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فہیم صدیقی کے خلاف جیونیوزکا اقدام قابل مذمت ہے۔ کےیوجےاس اقدام کےخلاف ہرسطح پراحتجاج بھی کرے گی اور قانونی جنگ بھی لڑے گی اور یہ جدوجہد جیو نیوزانتظامیہ کی جانب سے اپنا فیصلہ واپس لینے تک جاری رہے گی۔