فتویٰ باز مولویوں کے خلاف جہاد کرنا چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولویوں کو قرار دیتے ہوئے اُن کے خلاف جہاد شروع کرنا کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے شاہزیب خانزادہ کی ایک ویڈیو پر لکھا کہ ’’آل پارٹیز کانفرنس میں بلاول بھٹو نے مذہب کارڈ کھیلنے سے صاف انکار کیا جس پر وہ تعریف کے مستحق ہیں‘‘۔

فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو اس بات پر قابل تعریف قرار دیا اور ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ’ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں، بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔