لاہور:مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا۔
پنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلے،صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہرآئے جنہیں زمان پارک میں ٹریننگ ملتی تھی۔
مریم نواز نے کہا سامنے آنیوالی آڈیوز سےثابت ہوگیا کہ تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نےخود بنایا تھا، ان لوگوں نے وہ تنصیبات نشانہ پر رکھی ہوئی تھیں جہاں اسکی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیاجاناتھا۔
انہوں نے کہا عوام نے کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا اور تحریکِ انصاف کے ان دہشت گردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا،یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے، حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہئے۔