Arif Alvi

کرونا وائرس، نماز جمعہ کے اجتماعات میں‌ شرکت کے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں، صدر مملکت کی شہریوں کو تجویز

صدر مملکت عارف علوی نے نماز جمعہ کیلئے جانے والے نمازیوں کیلئے کچھ ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کروانا وائرس سے بچاو کو یقینی بنایا جاسکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر مملکت نے فرمان رسولﷺ بھی پوسٹ کیا کہ ”نبی پاک ﷺنے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہئے“۔

صدر نے لکھا کہ’نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن اس وقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔اگر آپ کو کھانسی ،بخار یازکام ہے یا آپ بزرگ ،کم عمر یا دمے مریض کے مریض ہیں تو پھر آپ گھر پر ہی نماز اداکریں“۔

انہوں نے مزید کہا کہ” اگر اگر آپ مسجد جا رہے ہیں تو، وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔ ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں۔ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں.

مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں۔ سنت اور نوافل نماز گھر پر ادا کریں۔یہ یاد رکھیں کہ کیونکہ آپ اپنا اور دوسروں کا خیال کر رہے ہیں، اس میں بھی انشاللہ ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ معاف فرمائے گا۔میری دعا ہے کہ اللہ ہماری مشکلیں آسان کرے۔ آمین“

اپنا تبصرہ بھیجیں: