اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے 2018 ءمیں جشن منانے والے آج ماتم کر رہے ہیں۔
ریحام خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یہ خوشی کا لمحہ نہیں بلکہ سوچنے کا لمحہ ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں ریحام خان نے فوجی افسران کی خواتین اور بچوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا معصوم لوگوں کو پرتشدد دھمکیاں دیئے جانے کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔